ابنا: ریڈیواسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں صہیونی ریاست کے نمائندے"رون پروس اور" نے سلامتی کونسل میں ایک درخواست پیش کی ہے کہ جس میں لبنان کی جانب سے اس حکومت پرمیزائل مارے جانے کی شکایت کی گئی ہے اوراس سلسلے میں اس کونسل کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔پروس آورنے کہا ہے کہ حزب اللہ نے صہیونی ریاست کی جانب میزائل مارنے کے لیے لبنان کے جنوب کے آبادی والے علاقوں میں ہزاروں میزائل اورتوپیں نصب کررکھی ہیں کہ جوبین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔قابل ذکرہے کہ ریڈیواسرائیل نے اتوارکے روز لبنان کے جنوب سے مقبوضہ علاقوں پرمیزائل مارے جانے کی خبردی ہے اورصہیونی ریاست کی فوج نے بھی فوری طورپرجواب دیتے ہوئے کئی میزائل لبنان کے جنوب میں مارے ہیں۔
.....
/169